ضلع اسپتال راجوری بدنظمی کا شکاربیشترطبی ونیم طبی عملہ غیرحاضر مجبوراً میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوایمرجنسی میں مریضوں کو چیک کرنا پڑا

اڑان نیوز
راجوری//ضلع اسپتال راجوری میں انتظامیہ کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ طبی ونیم طبی عملہ کی غیرحاضر ی کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔اسپتال کے اندر صورتحال کیا ہے کہ، اس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ از خود ایمرجنسی وارڈ میں بیٹھ کر مریضوں کو چیک کر رہے ہیں لیکن ضلع اسپتال میں ایک ڈاکٹر کا سبھی مریضوں کو چیک کرپا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ یاد رہے کہ ضلع اسپتال راجوری میں بہت زیادہ رش رہتا ہے، یہاں نہ صرف راجوری کے اطراف واکناف بلکہ پونچھ ضلع سے بھی بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں۔ اگر یہاں پر یہ حالت رہے گی تو پھر کیاہوگا ۔مریضوں نے اس پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور ناظم صحت سے اپیل کی ہے کہ راجوری ضلع اسپتال کی انتظامیہ میں سدھار لایاجائے۔