راجوری بازار میں محکمہ فوڈ کی چیکنگ دکانداروں کو معیار ی اشیاءکی فراہمی کی تاکید

اڑان نیوز
راجوری//امور صارفین وعوامی تقسیم کاری اور شہری رسدات ، ڈرگ اینڈ کنٹرول محکمہ جات کے افسران کی ٹیم نے راجوری بازار کی چیکنگ کی۔ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجیت سنگھ اور ٹی ایس او عبدالمجید ودیگران شامل تھے۔انہوں نے دوران ِ چیکنگ اشیاءخوردونوش، دودھ، گوشت، پھل، سبزیاں وغیرہ کے نرخ چیک کئے۔ دکانداروں، رھیڑی فروشوں کو قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے، گراں بازاری، منافع خوری اور لوٹ کھسوٹ سے اجتناب برتنے ، معیاری اشیاءفروخت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے متنبہ کیاکہ مرتکب افراد کے خلاف ضابطہ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔