پاکتسان نے پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

نیوز ڈیسک
جموں //پاکستان نے لندن میں اوول کے میدان میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے فخر زمان کی سنچری اور آخری اوور میں حفیظ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 338 رنز بنائے۔339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن اپ کی مالک بھارت کی ٹیم پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکی اور اوورز میں 158 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا تھا جب کہ پاکستان پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچی تھی ۔دونوں ملکوں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 128 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 72 پاکستان نے جیتے، 52 میں انڈیا فاتح رہا، جب کہ چار بے نتیجہ ثابت ہوئے۔دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کے آٹھ فائنلز میں6 پاکستان نے جب کہ2 انڈیا نے جیتے تھے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے یادگار بولنگ کرتے ہوئے 6 اووروں میں صرف 16 رنز دے کر ٹاپ آرڈر کی3 وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ حسن علی نے بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح اس ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔ان کے علاوہ شاداب خان نے بھی اچھی بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں لیں، تاہم وہ مہنگے ثابت ہوئے۔ایک وکٹ جنید خان نے لی جب کہ انڈیا کی طرف سے پانڈیا رن آو¿ٹ ہوئے۔