بجبہاڑہ میں فوجی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ، علاقہ کا محاصرہ و بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم

اڑان نیوز
بجبہاڑہ // وادی کشمیر میںجنگجویانہ کارروائیوں میں آئی تیزی کے بیچ مسلح جنگجوﺅں نے بجبہاڑہ اسلام آباد میں اتوار کو فوجی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا ،تاہم اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔حملے کے فوراً بعد فوج وفورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصر ے میں لیکر فرار ہوئے حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجوﺅں نے بجبہاڑہ اسلام آباد میں سرینگر ،جموں شاہراہ پر فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس میں کسی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جنگجو فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔فوج وفورسز نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصر ے میں لے کر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔ یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران فرار ہوئے حملہ آور اور فوج وفورسز کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ یاد رہے کہ رواں مہینے کی تین تاریخ کو قاضی گنڈ علاقہ میں جموں،سرینگر شاہراہ پر جنگجووں نے ایک فوجی کانوائے پر حملہ کرکے کم از کم دو جوانوں کو ہلاک اور دیگر چار کو زخمی کردیا تھا۔ حزب المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس طرح کے مزید حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔اس کے علاوہ شاہراہ پر نیم فوجی اور سی آر پی ایف کی کانوائے پر بھی حملے ہوئے ہیں ،جن میں کئی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔مرکز ی وزارت داخلہ سرینگر ،جموں شاہراہ پر بڑھتے حملوں کے پیش 24گھنٹے سیکورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔