سنڈے مارکےٹ بچہ مزدوری کا مرکز انتظامےہ بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے غےر سنجےدہ :عوامی حلقے

مختار احمد
سرینگر//بچہ مزدوری پر قابو پانے کے لئے اگرچہ انتظامےہ بڑے بڑے دعویٰ کر رہا ہے تاہم بچہ مزدوری مےں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ہر ہفتہ سجنے والے سنڈے مارکےٹ کے دوران بچہ مزدوری کے منظردےکھائی دےتے ہےں ۔سنڈے مارکےٹ مےں مختلف چےزوں کے فروخت کے دوران کئی سٹالوں پر بچے اپنی طوطلی آوازوں مےں خرےداروں کو اپنی طرف راغب کر نے کی کوشش کرتے ہےں ۔بچہ مزدوری پر اپنی ناراضگی ظاہر کر تے ہوئے کئی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ سرکار اور انتظامےہ بچہ مزدوری پر قابو پانے کے لئے دعویٰ تو کر رہی ہے تاہم زمےنی سطح پر اس کو روکنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہےں کےا جارہا ہے بلکہ روز بہ روز اس مےں اضافہ ہو تا جا رہا ہے اُنہوں نے اےن جی اُو اور مذہبی انجمنوں کو حدف تنقےد بناتے ہوئے کہا کہ ےہ بھی اِن بچوں کے لئے کوئی خےر سگالی کا جذبہ نہےں دےکھاتے ہےں اور اےسا لگ رہا ہے کہ نہ ہی سرکار اور نہ ہی ےہ انجمنےں بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے سنجےدہ ہےں ۔اُنہوں نے مذےد کہا کہ بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے اگرچہ سرکار نے کئی سکےموں کا وجود عمل مےں لاےا ہے تاہم اس سکےموں کو عملانے مےں لےت لےل سے کام لےا جا رہا ہے مزدوری کر رہے بچوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی شوق سے ےہ کام نہےں کر رہے ہےں بلکہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کی ضرورےات پوری کر نے کے لئے وہ مزدوری کر تے ہےں اُنہوں نے کہا کہ اگر واقعی سرکار اُن کے مستقبل کو سنوارنے اور بچہ مزدوری پر قابو پانے کے لئے سنجےدہ ہےں تو اُنہےں اےک مربوت سکےم کے تحت اِن کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر نا چاہے نےز اس کے لئے بنائے گئے محکموں کو بھی اس کے لئے جواب دےہہ بناےا جائے ۔