آئی جی پی خواجہ نثار احمدکے عزاز مےں سرنکوٹ سےول سوسائٹی کی طرف سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام

رشےد زرگر
سرنکوٹ //خواجہ نثار احمد لون جنہوںنے پولیس میں کئی اہم عہدوں پر فائض انجام دیئے ہیں، کو حالیہ دنوں IGPکے طور ترقی دیئے جانے پر سرنکوٹ خطہ میں خوشی کی لہر ہے۔ آبائی قصبہ پہنچنے پر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔سرنکوٹ میں سول سوسائٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت پونچھ کے ماہرتعلیم اور دانشور کے کے کپور نے کی۔اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی تنظیموں کے لیڈران کے علاوہ سول سوسائٹی ممبران اور معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان کاہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا۔ ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں منعقدہ تقریب میں ہرسوں جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ اس دوران سید افتخار حسین شاہ پیر بالا کی زیر اہتمام افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیاجس میں سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فرداًفرداً آئی جی نثار احمدکو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں نہ صرف سرنکوٹ بلکہ سرحدی ضلع پونچھ کا فخر قرار دیا۔ انہوں نے موصوف کی 33سالہ پولیس خدمات پر روشنی ڈالی اور اہم مختلف عہدو¿ں پر تقرری کے دوران ان کی طرف سے انجام دی گئی بے لوث خدمات کو یاد کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ 33برس تک پولےس محکمہ مےں خدمات کے دوران بے لاگ ،بے لوث اور فرض شناس افسرکے طور پر اپنا ہی نہیں بلکہ سورنکوٹ کی ڈیڑھ لاکھ عوام کا نام کماےا ۔خصوسی طور سرنکوٹ پونچھ اور عمومی طور صوبہ جموں میںموصوف کی ترقی کو اےک انمول انعام تصور کےا جاتا ہے جس کے لئے مقررےن نے اظہار اطمینان کیا۔ مقررین میں طارق منہاس، نزاکت بھٹی، بشیر کھٹک، نذیر قریشی، مصرف حسین شاہ، ایوب شبنم ، ایس ڈی ایم ڈاکٹر بشارت حسین، ڈسٹرکٹ پنچایت افسر ماجد حسین شاہ، زیڈ ای او مذکور حسین شاہ، خوشدیو ورما، ماسٹر صابر حسین شاہ اورریٹائرڈ پرنسپل نظیر حسین شاہ قابل ذکر ہیں۔ آخر میں سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے شکریہ تحریک پیش کی۔