گاﺅں چھیلہ کا وفد ڈی سی پونچھ سے ملاقی

پونچھ//پرتپال سنگھ //منڈی کے گاﺅں چھیلہ ڈھانگری کے لوگوں کا ایک وفد ضلع ترقےاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر سے ملاقی ہوا ۔انہوں نے موصوف کو سڑک کی پریشانی بارے آگا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گاﺅں میں سڑک رابطہ نہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوکئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سابق ممبر قانون سازاسمبلی ،اور سابق رکن کونسل کے علاوہ سینئر کانگریس لیڈر کا یہ آبائی گاﺅں ہے جہاں لوگ چراغ کے نیچے بھی اندھیرے میں جی رہے ہیں۔ڈی سی نے انہیںیقین دلایا کہ جلد ہی متعلقہ محکمہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے کر موقع پر روانہ کی جائے گی جس کے بعد سڑک کاکام شروع ہوگا۔