کیرلہ کا ایک کنبہ سرنکوٹ میںمشرف بہ اسلام

سرنکوٹ //رشےد زرگر//گذشتہ روز جامع مسجد سرنکوٹ مےں ریاست کیرلہ سے تعلق رکھنے والے ایک کنبہ نے اسلام قبول کےا ۔فرےم مون میتھوولد میتھواور اسکی اہلیہ سےمی نے اسلام قبول کےا ۔ فرےم مون کا نام اب محمد علی اور اسکی اہلیہ کا نام نازےہ رکھا گےا ہے ۔ مشرب بہ اسلام ہونے کے بعدمحمد علی کا کہناتھا”مےں نے بائبل ،گےتا ،گرنتھ اور قر آن کا مطالعہ کےا ،پچھلے 5برس سے مےں بدستور قرآن کا مطالعہ کر رہا ہوں،میں نے پایا کہ اسلام دنےا بھر مےں سب سے اچھامذہب ہے ،اس مےں برابری باقی مذاہب سے بہتر سمجھ کر مےں نے کلمہ پڑھا ہے “۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ان کی ایک 5برس کی بیٹی بھی ہے وہ بھی مسلمان ہی بنے گی جس روز سے انہوں نے کلمہ پڑھا ہے ، وہ ذہنی وقلبی طور سکون محسوس کر رہے ہیں۔