کشتواڑ میں رہبر تعلیم اساتذہ ہڑتال پر ، تعلیمی نظام بری طرح متاثر

ذوالفقار علی
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں رہبر تعلیم اساتذہ تنخواہوں کی واگذاری ودیگر مطالبات کو لے کر کام چھوڑ پرہڑتال ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی نظامی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔تعلیمی زون ناگسینی، کشتواڑ ،مڑواہ ،واڑوان،پاڈرو درابشالہ میں بیشتر پرائمر ی و مڈل اسکول سنیچر کو بند رہے ۔ جس کے نتےجے میں تعلیمی داروں میںدرس و تدریس کاکام پوری طرح درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ رہبر تعلیم اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھ ماہ سے تنخواہیں بند ہیں جسکے خلاف اب انہیں سڑکوں پر اترنا پڑ رہا ہے۔احتجاجی مظاین نے کہا کہ جب تک نہ سرکار رہبر تعلیم اساتذہ کے ساتھ انصاف کرے اور بند پڑی تنخواہوں کو واگذار کرے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔