جموں وکشمےر مےں بلاتاخےر گورنر راج نافذ کیاجائے:بھیم سنگھ

جموں//نےشنل پنتھرس پارٹی سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے صدر جمہورےہ پرنب مکھرجی سے جموں وکشمےر کے گورنر کو بلاتاخےر رےاستی اسمبلی تحلےل کرکے و ہاں گورنر راج لگانے کی ہداےت دےنے کی پرزور اپےل کی ہے تاکہ جموں وکشمےر کے معصوم لوگوں کو انتشار اور تباہ کاری سے بچاےا جاسکے۔ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ جب سے رےاست مےں پی ڈی پی ۔ بی جے پی مےں اقتدار مےں آئی ہے ملک کے لوگ جموں وکشمےر کے دراندازی کرکے داخل ہونے والوں اور ناپسندےدہ عناصر کے حملوں مےں کشمےر مےں معصوم افراد، پولےس اور سلامتی دستوں کے جوانوں کی موت سے فکر مند ہےں۔انہوں نے کہاکہ کشمےر سرحد پار سے ہونے والے خونرےز حملوں ، تخرےبی کارروائےوں اور تشدد کی وجہ سے دہلاہوا ہے۔انہوںنے حرےت کانفرنس سمےت تمام سےاسی جماعتوں سے پرزور اپےل کی کہ وہ رےاست مےں گورنر راج کی حماےت کرےں تاکہ رےاست مےں جلد از جلد امن بحال ہوسکے اور اموات اور تباہی کا سےلاب رک جائے۔انہوں نے صدر سے دفعہ 370مےں ترمےم کرنے کی بھی اپےل کی۔درےں اثنا اسٹےٹ لےگل اےڈ کمےٹی نے پروفےسر بھےم سنگھ کی صدارت مےں اپنے ہےڈکوارٹر پر جنتر منتر نئی دہلی مےں سابق چےف جسٹس پی اےن بھگوتی کو خراج عقےدت پےش کرنے کے لئے اےک مےٹنگ کا اہتمام کےا۔اس مےٹنگ مےں کئی وکلاءنے شرکت کی۔ مےٹنگ مےں جسٹس پی اےن بھگوتی کی اچانک موت پر رنج و غم کا ا ظہار کےا۔خےال رہے کہ عوامی مفاد کی عرضی کی رواےت کی شروعات کرنے والے جسٹس پی اےن بھگوتی کا 15جون 2017کو نئی دہلی مےں انتقال ہوگےا تھا۔