بھدرواہ ڈویژن مےں جنگلات زمین پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم جاری بھلیسہ رینج کے کمپارٹمنٹ56مےں محکمہ کی ٹیم نے22کنال اراضی سے قبضہ ہٹاےا

اشتیاق ملک
گندوہ // محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے رینج آفیسر بھلیسہ نے کنزرویٹر چناب سرکل ٹی بی سنگھ کی ہدائت پر ڈی ایف او بھدرواہ کی نگرانی مےںکمپارٹمنٹ 56ڈھوسہ مےں بایئس کنال اراضی کی نشاندہی کرکے غیر قانی قبضہ ہٹا یا ہے۔ رینج آفیسر بھلیسہ شیخ ظفر اللہ کی قیادت مےں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے 22کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہٹا کر اس پر تعمیر کئے گئے عارضی شیڈوں و فصلوں کو تباہ کیا ہے ۔رینج آفیسرنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے مےں اپنا مکمل تعاون فراہم کریں اور ایسے افراد کی حمائت نہ کریں جنہوں نے پیڑ وپودوں کو نقصان پہنچا کر اسے زرعی زمین کو طور استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لائی جائے گی جو زور زبردستی سے جنگلات کی اراضی پر قبضہ کریں گے۔واضح رہے کہ جنگلات ڈویژن بھدرواہ مےں سینکڑوں کنال اراضی پر لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کرکے درختوں کو بھی بیجا نقصان پہنچا یا ہے اور مختلف سماجی تنظیموں کی مداخلت پر محکمہ متحرک ہو ا ہے اور ابھی تک سےنکڑوں کنال اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹا یا ہے۔