اڑان نیوز
جموں//ریاستی قانون سازیہ کی کارروائی سے متعلق ارکان اسمبلی اور میڈیا برادری کو روزانہ کی بنیادوں پر اَپ گریڈ کرانے کے لئے ریاستی اسمبلی نے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی آئی ٹی شاخ کے اشتراک سے ایس ایم ایس او رای۔میل کے ذریعے تمام جانکاری دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے لئے سمارٹ موبائیل اپلیکیشن کا نیا ورژن عنقریب شروع کیا جائے گا۔اس قدم کی بدولت اسمبلی کے آنے والے خصوصی اجلاس کے احسن کام کاج کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ تمام لازمی جانکاری اپنی ویب سائٹ www.jklegislative.nic.in پر دستیاب رکھے گا۔اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور آئی ٹی شعبے کی اس قدم کے لئے سراہنا کی ہے۔دریں اثنا سیکرٹری اسمبلی ایم آر سنگھ نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے کام کاج میں مکمل شفافیت اور جواب دہی لانے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔