ڈی آئی جی کی طرف سے ڈوڈہ میں میٹنگ اور افطار پارٹی کا اہتمام

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج نثار احمد کی صدارت میں ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں معزز شہریوں کے ساتھ ایس ایس پی رہائش گاہ احاطہ میں میٹنگ منعقد کی اور ساتھ ہی افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس میں قصبہ ڈوڈہ کے مختلف محلوں سے سو سے زائد معزز شہریوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ سیول انتظامیہ و پولیس آفیسران نے بھی میٹنگ اور افطار پارٹی میں شرکت کی۔میٹنگ اور افطار پارٹی کے دوران شرکاءنے نثار احمد کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ترقی پر مبارک باد پیش کی۔اور پولیس کی جانب سے اس طرز کی عوامی میٹنگ اور افطار پارٹی منعقد کرنے کے اقدام کی بھی سراہنا کی اور میٹنگ کے دوران ضلع ڈوڈہ کی فلاح بہبود سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے شرکاءپر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میں آپسی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔شرکاءنے آفیسر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میں امن امان آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کے لئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو بھر پور تعاون پیش کریں گے۔