ڈپٹی کمشنر پونچھ کی صدارت میں اجلاس عید الفطر کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا

پرتپال سنگھ
پونچھ // ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر کی قیادت میں انتظامیہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عید الفطر کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ اس میٹنگ میں مختلف محکموں کے ضلع افسران کے علاوہ ائمہ مساجد، سول سوسائٹی ممبران اور معززین نے شرکت کی۔ پینے کے صاف پانی، بجلی کی سپلائی، عیدگاہوں، مساجد وغیرہ کی صفائی ستھرائی، اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے، خصوصی مارکیٹ چیکنگ وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ مقررےن نے کہا کہ عےد الفطر کے تعلق سے شہر کے گلی کوچو ںکی صفائی ہونی چاہئے ۔عےد کے موقع پر بڑے پےمانے پر خرےد و فروحت ہوتی ہے چکن مٹھائےاں اور دوسری بنےادی چےزوں کو معےاری سپلائی جائے ، خاص کر بجلی پانی ٹرانسپورٹ کو خصوصی طور پر دےامہےا کرواےا جائے ۔دوکاندار وں کو قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اس میٹنگ میں اے سی آر اشرف چوہدری ، اے ڈی فوڈ اےنڈ سپلائی ، اےکسےن پی اےچ ای ، اےکسےن پی ڈی ڈی ،مےونسپلٹی کے CEOمعززےن ،مولانا فاروق مصباح وغیرہ موجود تھے۔