پٹرول 1.12 ،ڈیزل 1.24 روپے فی لیٹر سستا

نیوز ڈیسک
نئی دہلی // تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ا?خری پندرہ روزہ جائزے میں پٹرول کی قیمت میں 1.12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.24 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ریاستوں کے ذریعہ لگایا جانے والا ٹیکس ویٹ شامل نہیں ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے جمعرات کو یہاں ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ نئی قیمتیں جمعہ صبح6 بجے سے نافذ ہوں گی اور اس کے بعد کی شرح کا جائزہ روزانہ کی بنیاد کی پر لیا جائے گا اور ان میں ہونے والی تبدیلی روزانہ صبح 6 بجے سے نافذ ہوگی۔