امرناتھ یاترا2017…. شیام چوہدری نے پہلگام میںانتظامات

کا جائزہ لیا
اڑان نیوز
پہلگام//صحت عامہ کے وزیر شیام لعل چوہدری نے کل نونہ ون چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کر کے شری امرناتھ جی یاترا 2017ءکے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ ممبرا سمبلیل پہلگام الطاف احمد وانی اور دیگر افسران بھی تھے۔وزیر نے پانی ، طبی ، حفاظت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ پہلگام میں انہوں نے اس حوالے سے جائزہ میٹنگ بھی طلب کی۔ انہیں بتایا گیا 48 ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر قائم کئے جارہے ہیں اور یاترا روٹ تقریباً پوری طرح سے قابل آمد رفت ہے۔ چند ن واڑی میں 30 بستروں والا ہسپتال کار گر رہے گا اور یاترا روٹ پر 51میڈیکل سینٹر بھی قائم کئے جائیں گے ۔وزیر نے عہد یداروں کو یاترا کے حوالے سے تمام تر انتظامات یقینی بنانے اور یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تال میل بنائے رکھنے کی تلقین کی۔دریں اثنا وزیر نے عیش مقام میں واٹر سپلائی سکیم اور دیگر پروجیکٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا اور مذکورہ سکیم کو 30 جون تک قابل افتتاح بنانے کی ہدایت دی۔ ممبر اسمبلی پہلگام الطاف احمد وانی نے کئی امور پر ترجیحی طور پر غور کرنے اور خراب پڑی واٹر سپلائی سکیموں کو قابل کا ر بنانے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایل آئی سی کے تحت ایک سکیم کے علاوہ نبارڈ کے تحت 2 مزید سکیموں کا منصوبہ ہے۔بعد میں وزیر نے 4.50 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ پلانٹ ہتمرہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے عوام کو پینے کے پانی کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔