کونسل چیئرمین کی میڈیا افراد سے میٹنگ…. اسمبلی کے دوران ابھارے جانےو الے مسائل کی کوریج میں تعاون طلب کیا

 

اڑان نیوز
سرینگر//17جون2017ءسے ریاستی قانون سازیہ کے اجلاس کی احسن کوریج کو یقینی بنانے کی غرض سے قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے آج میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین نے اجلاس کے دوران ارکان کی طرف سے ابھارے جانے والے عوامی مفادات کے معاملات اُجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ سے بھرپور تعاون طلب کیا۔ میڈیا سے جڑے افراد نے اجلاس کی کوریج کے دوران ا نہیں پیش آنے والے کئی مشکلات سامنے رکھے جن میں پارکنگ سہولیات ، وائی فائی سہولیات اور کچھ دیگر سہولیات شامل ہیں ۔ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ منیر الاسلام نے اس موقعہ پر اجلاس کی احسن کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے کئے گئے انتظامات کے لئے جانکاری دی۔انہوںنے کہا کہ میڈیا افراد کے لئے 40پارکنگ پاس جار ی کئے جائیں گے تاکہ انہیں کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین نے میڈیا کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ متعلقین کے ساتھ اٹھائےں گے تاکہ اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی انہیں حل کیا جاسکے ۔سپیشل سیکرٹری قانون ساز کونسل محمد اشرف وانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات (پی آر ) ہیڈ کوارٹرس شیخ ظہور احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز دور درشن کیندر سرینگر قاضی سلمان ، ایڈیٹر سی این ایس رشید راہی ، بیورو چیف دینک جاگرن نوین نواز، بیورو چیف امر اجالا امر پال بالی، کارس پانڈنٹ پی ٹی آئی سہیل ، بیورو چیف زی نیوز سید تجمل کے علاوہ کونسل سیکرٹریٹ کے کئی اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میٹنگ میں موجو دتھے۔