ٹھل کوٹ کا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا چند روز قبل پتھر لگنے سے زخمی ہوا تھا

ریاض احمد
چسانہ // تحصیل صدر مقام سے 5کلو میٹر کی دوری پر واقع گاﺅں ٹھل کوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد فاروق ولد ِ نذیر احمد ، کو چند روز قبل پہاڑی سے گرآنے والا پتھر لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموںمیں زیر علاج تھا ، آخر کارزندگی کی جنگ ہا ر بیٹھا ۔ ذرائع کے مطابق قریب ایک ہفتہ قبل محمد فاروق یہاں سے آدھا کلو میٹر سڑک پر چل رہا تھا کہ اسی دوران اوپر سے لڑھک کر آنے وال پتھر اسے لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے جموں پہنچایا گیا جہاں 5روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا ۔ وہ محکمہ دیہی ترقی میں گزشتہ 3سال سے بطورِ جی آر ایس تعینات تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور اس کے دو چھو ٹی بیٹیاں بھی ہیں ۔