نوشہرہ سیکٹر میں بھی گولہ باری کا تبادلہ جاری بھمبر گلی سیکٹر میں 2پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ

اڑان نیوز
جموں //کنٹرول لائن پر مسلسل گولہ باری کے تبادلہ کے بیچ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان کی طرف سے تازہ فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کے دوران بھمبر گلی سیکٹر میں اس کے 2فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں گزشتہ روز شروع ہوا گولہ باری کا تبادلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ سیکٹر کے شیر مکڑی ، کلسیاں اور نہالی علاقہ میں گزشتہ روز گولیوں ا تبادلہ شروع ہوا تھا اور جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے چھوٹے اسلحہ سے گولیاں چلائی جاتی رہیں ۔ البتہ اس دوران بڑے اسلحہ یا مارٹر شیلوں کا استعمال نہیں ہوا ۔بتہ بعد دوپہر کچھ علاقوں مارٹر شیلوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ یہاں پر محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل منیش مہتا نے بتایا کہ پاکستانی فو ج نے بعد دوپہر 2بجے بھارتی چوکیوں پر بلا اشتعال چھوٹے و آٹو میٹک اسلحہ سے گولیاں چلانے کے علاوہ مارٹرشیل بھی داغے ۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج نے بھی اس طرف سے معقول جواب دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہو نے کی اطلاع نہیں ہے ۔ دریں اثنا فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ کے بھمبر گلی سیکٹرمیں فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے پاکستان طرف سے ہلکے اور بھاری ہتھےاروں سے گولی باری اور مارٹر شیلوں کا جواب دینے کے دوران پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا۔