رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن کا کیا استقبال

اُڑان نیوز
رام بن //رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ضلع یونٹ رام بن کے ایک وفد نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر چندر شیکھر کو رام بن میں تعینات ہونے پر اُن کا اُن کے دفتر میں استقبال کیا ۔وفد کی قیادت فورم کے ضلع صدر رام بن فاروق احمد رونیال کر رہے تھے ۔اس موقع پر ان اساتذہ نے اںہیں سی ای او رام بن تعینات ہو نے پر اُن کا خیر مقدم کیا اور اُنہیں اپنی اساتذہ برادری سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وفد نے چیف ایجوکیشن آفیسر کو ضلع رام بن کے رہبر تعلیم اساتذہ کے مختلف مسائل اور مشکلات سے آگا کیا جس میں اساتذہ کی بند پڑی تنخوائیں ، گذشتہ اڑھائی سال سے ایجوکیشن والنٹئر مستقلی کے منتظر، مڈ ڈے میل کے بقایا جات کی ادائیگی،زونل دفروں میں التواءمیں پڑی ٹائم باونڈ فائلوں پر نظر ثانی کر نے کے علاوہ دیگر مطلبات کو چیف ایجوکیشن آفیسر کے سامنے رکھا ۔ اُنہو ں نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے حد اختیار میں جو بھی ہو گا وہ اسے ترجیحی بنادوں پر حل کر نے کی کوشش کریں گے اور دیگر مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا ۔ اس موقع پر وفد میں اُن کے ہمراہ فورم ضلع جنرل سیکریٹری جاوید بالی ، نائب صدر پریتم سنگھ ، زونل صدر اکھڑال کرپال سنگھ،زونل صدر بٹوت ظہیر احمد سوہل ،زونل صدر رام بن سُندر سنگھ ، سیوا سنگھ ، اجیت سنگھ ،جیون لعل ، فاروق رشید،فیاض احمد اشتاق احمد ،طارق سوہل چنچل کمار ،ہریش سنگھ ،پردیپ سنگھ ،نثار احمد ،صورت سنگھ ،عبدل الحفیظ ،کلبیر سنگھ ،الطاف بالی،عارف احمد برکت علی ،اجے سنگھ و دیگران شامل تھے ۔