بی ڈی او چرالہ کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوڈہ کی عدالت میں مقدمہ درج

اشتیاق دیو
ڈوڈہ//بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر چرالہ محمد اشرف کے خلاف محمد امین نامی ایک شہری کو ضلع ترقیاتی کمشنر دوڈہ کی موجودگی میں دھمکی دینے و توہین کرنے کے سلسلہ میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوڈہ کی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مستغیث نے بذریعہ ایڈوکیٹ کیول کرشن منہاس ایک استغاثہ زیر جُرم 500,504,506,323 RPC میں الزام لگایا ہے کہ جب اُنہوں نے ADDCڈوڈہ کے سامنے عوام کا یہ مطالبہ دوہرایا کہ دیہی ترقی بلاک چرالہ کے بی ڈی او چرالہ صدر مقام دفترکے بجائے کسی دوسری جگہ کیوں بیٹھتے ہیں اس پر مذکورہ آفیسر آگ بگولہ ہوگیا اور عام لوگوں کی موجودگی میں نہ صرف دھمکی دی بلکہ انتہائی توہین آمیز کلمات کہے جس وجہ سے اس کی حیثیت عرفی میں خلل ہوا ہے۔ معزز عدالت نے سرسری گواہ کے بیانات قلمبند کرکے ملزم کو اگلی تاریخ پر عدالت ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ ڈوڈہ میں طلب کیا ہے ۔