بھلیسہ کی پنچائت چلی بالا سے آئے عوام سراپا احتجاج چاربرسوں سے اجرتیں واگذار نہ کرنے کاا لزام،عید سے قبل رقومات وادا ہوں گی: بی ڈی او

اشتیاق ملک
گندوہ//بھلیسہ کے دیہی ترقی بلاک چلی پنگل میں پنچائت چلی بالا سے آئے درجنوں لوگوں نے محکمہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس دوران انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے چار برسوں جاب کارڈ ہولڈرس اجرتوں سے محروم ہیں۔سابق سرپنچ منیر احمد شیخ کی قیادت میں مظاہرین نے بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر دفتر چلی پنگل کے سامنے زبردست دھرنا دیا ۔اس دوران مظاہرین نے ہم کیا چاہتے انصاف، بی ڈی او چلی ہائے ہائے ، منریگا اجرتوں کو واگذار کرو کے نعرے بلند کئے ۔منیر احمد شیخ نے ا س موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ 2013سے لے کر تاحال جاب کارڈ ہولڈرس اجرتوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ چند لوگوں نے اپنے مفاد کی خاطر پنچائت چلی بالا کے تمام کاموں پر عدالت عالیہ سے روک لگوائی تھی تاہم دو ماہ قبل عدالت عالیہ نے محکمہ دےہی ترقی کے نام جاری حکمنامے مےں ہدائت دی تھی کہ منریگا وآئی اے وائی کے تحت غریب مزدوروں کو اجرتیں ان کے بنک کھاتوں میں جمع کرکے رپورٹ پیش کریں لیکن محکمہ دیہی ترقی کے آفیسران وملازمین نے اس حکمنامہ پر عمل در آمد نہیں کیا جس کی وجہ سے غریب لوگوں کو مجبوراً سڑکو ںپر اترنا پڑا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو انتباہ دیا کہ اگر عید سے پہلے پہلے ان کی اجرتوں کو واگذار نہیں کیا تو وہ مردوزن احتجاج پر اتر آئےں گے۔اس ضمن میں جب بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر چلی ادریس لون سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے پنچائت چلی بالا کا معاملہ کا عدالت عالیہ میں زیر سماعت رہا جس کی وجہ سے جاب کارڈ ہولڈروں میں اجرتیں ادا نہ ہوسکی۔تاہم بی ڈی او یقین دلایا کہ عید سے پہلے بقایا جات کو یقینی بنایا جائے گا۔