ایف اے اے ایم سی اور اے آئی آر ایل اے وفد کی گورنر سے ملاقات

سرینگر//فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی اور آل انڈیا ریلجس لیڈرس ایسو سی ایشن کے وفد نے مولانا پیر سید شبیرنقشبندی کی قیادت میں راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔مولانا نقشبندی نے گورنر کو ان دو اداروں کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک ماہ طویل 27ویں قرآنی اور روحانی پروگرام کے بارے میں جانکاری دی اور بتایا کہ اس مہم کا مقصد آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف بیداری پیدا کرنا ہے ۔مہم کے تحت وفد نے سرینگر میں کئی پروگرام منعقد کئے ۔گورنر نے امن ، آپسی رواداری اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ایف اے اے ایم سی اور اے آئی آرایل اے کی طرف سے کی جاری کوششوں کی سراہنا کی۔وفد میں محمد احمد محمد عبد ل حافد ، محمد سمیر محمد الآبسوی جن کا تعلق الازہر یونیورسٹی قاہرہ مصر سے ہیں کے علاوہ ایف اے اے ایم سی کے چیف کاڈی نیٹر سید مرتضیٰ نقشبندی بھی شامل تھے۔