رام بن میں 14سالہ لڑکا چناب برد

ابرار سوہل
رام بن // قصبہ کے چندروگ علاقہ میں بدھوار کی شام ایک 14سالہ لڑکا دریائے چناب میں س وقت بہہ گیا جب وہ وہاں پر نہانے کے لئے گیا ہوا تھا ۔ ذرائع کے مطابق 14سالہ اشفاق احمد گنائی ولد عبدالمجید گنائی سکنہ مرنال ملیگام تحصیل پوگل پرستاں حال چندروگ رام بن شام کے وقت دریا پر اپنے2 دوستوںکے ساتھ نہانے گیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ اس میں بہہ گیا ۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس کی ٹیم اور کیو آر ٹی
کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لڑکے کی لاش تلاش کرنے ی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ آخری اطلاعات ملنے تک نہیں ملی تھی ۔ اس دوران پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔