ٹیچرز فیڈریشن کا وفد نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی

جموں //آل جموں ، کشمیر اور لداخ ٹیچرز فیڈریشن کے ایک وفد نے ریاستی صدر دیو راج ٹھاکر اور جنرل سیکریٹری رتن شرما کی قیادت میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے ملاقات کی۔ وفد نے موصوف کو ریاست بالخصوص صوبہ جموں میں اساتذہ برادری کو درپیش مشکلات ومسائل بارے بتایا۔ انہوں نے فروری2014کو پرموٹ کئے گئے ماسٹروں کی ایڈجسٹمنٹ، ٹرانسفرپالیسی میں شفافیت لانے، رہبر تعلیم اساتذہ پر ٹرانسفر پالیسی کا اطلاق، خواتین رہبر ِ تعلیم ٹیچروں کو زچگی چھٹی دینے، ایس ایس اے/رمسا کے تحت تعینات ٹیچروں/ماسٹروں کی کی وقت پر تنخواہ واگذار کرنے، وقت پر ٹیچروں، ماسٹروں اور لیکچرروں کے ٹرانسفر آرڈرز میں ترمی، محکمہ تعلیم کی خود مختیاری کو بحال کرنے، جموں وکشمیر میں تعلیمی نظام کو کنٹرول کرنے کے لئے خود مختیار اور آزاد ریگولیٹری کمیشن بنانے کے مسائل نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے۔ انہوں نے مرکزی سرکار کی طرف سے جی ڈی پی کا10فیصد اور ریاستی بجٹ کا30فیصد شعبہ تعلیم پر خرچ کرنے ، ساتویں تنخواہ کمیشن کی بھی مانگ کی۔ پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیراعلیٰ نے وفد کو تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کا یقین دلایا۔ وفد میں مہیشور پرساد، پردیپ کمار، منجیت سنگھ، نیرج شرما، کرتار چند اور شیو دیو سنگھ بھی موجود تھے۔