جانوروں کے نام پر انسانوں کی مارپیٹ افسوس کن نوشہرہ میں جاں بحق ہوئے نوجوان کی سی بی آئی انکوائری کرائی جائے:استخارعلی

اڑان نیوز
راجوری//جانوروں کے نام پر انسانوں کے ساتھ مار پےٹ افسوناک ۔نوشہرہ مےں جاں بحق ہوئے نوجواں کے معاملہ مےں سی بی آئی انکوائری کرائی جائے ۔ان باتوں کا اظہار کل پرےس کانفرنس میں پےر پنجال پےپلز ویلفیئرفورم چیئرمین اےڈوکےٹ استخار علی خان نے کےا ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر مےں جانوروں کے نام پر انسانوں کے ساتھ جانوروں جیساسلوک کےا جارہا ہے جس سے یہاں کاروایتی بھائی چارہ خطرہ میں ہے۔انہوں نے چند روز قبل نوشہرہ ندی سے برآمد ہوئے نوجوں کی نعش کے معاملہ کی سی بی آئی انکوائری کا مطالہ کےا ۔انہوں نے منجاکوٹ مےں آدھار کارڈ مرکز کے قےام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آدھار کارڈ نہ ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بچوں کا داخلہ نہیں ہورہا جبکہ عام لوگ سرکاری خدمات سے فائیدہ نہیں اٹھاسکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماہ صےام کی آمد سے قبل ہی سرکار نے عوام کو بنےادی سہولےات فراہم کرنے کادعویٰ کیا تھا لیکن زمےنی سطح پر عوام بنےادی سہولےات سے محروم ہے۔منجاکوٹ ہےں بجلی وپانی کی عدم دستےابی ہے۔ منریگامزدوروں کو دو دوسالوں سے اجرتیں نہیں ملیں۔منجاکوٹ ہسپتال راجوری پونچھ شاہراہ پر واقع ہے میں الٹرساو¿نڈ مشےن نہیں۔اس موقع پر محمد افسر ،محمد وکےل ،محمد نواز شاہ بھی موجود تھے ۔