بالاکوٹ تحصیل کے مکینوں کے لئے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں! فائرنگ کے دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے

طارق خان
بالاکوٹ//تحصےل بالاکوٹ جس کے بیشتر گاو¿ں حدمتارکہ کے پاس واقع ہیں، میں لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے کوئی بھی ٹھوس اقدام نہ کئے گئے ہیں۔ یہاں پرہروقت عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں۔ محفوظ مقامات پر پلاٹوں کی الاٹ منٹ ہو یا بنکروں کی تعمیر آج تک صرف زبانی وعدے ہوئے ہیں، عملی طور کچھ نہ کیاگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کبھی ایسی مشکل گھڑی کا سامنا انہیں کرنا پڑا تو انتظامی وحکومتی سطح پر انہیں پیشگی حفاظتی ضروریات مہیا کرانے کے وعدے کئے لیکن ایک بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچا ۔حکام اپنے دورہ کے دوران انکا حوصلہ ضرور بندھا جاتے ہیں جیسے کبھی والدین اپنے روتے ہوئے بچوں کا دل بہلانے کے لئے ان سے مختلف وعدے کرتے ہیں ۔یہی حال ہے اس علاقہ کی عوام کا جب بھی پاکستان کی طرف سے باڈر علاقہ کی عوام پر گولہ باری ہوتی ہے تو اِن کے لیئے حفاظتی شیڈ ،ادویات اور ڈاکٹروں کی دستیابی کے علاوہ ان کے لیئے تمام بنیادی سہولیات راشن ،بجلی اورپانی فراہم کراوانے کے اعلانات میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جاتی ہے ۔لیکن اعلانات کبھی بھی پورے نہیں ہوئے نہ انھیں اس خوف زدہ زندگی سے راحت کا کوئی معقول بندوبست کیا گیا ۔اسی ضمن میں وہاں کی عوام کی حاکم طبقہ سے مانگ ہے کہ وہ ان کی حفاظت اور بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کریں خالی اعلانات سے نہیں بلکہ عملی طور کچھ کیاجائے۔