مودی سرکار کیخلاف خواتین کانگریس ورکروںکا احتجاج نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی آواز کو دبایاجارہاہے:اندوپاوار

اڑان نیوز
جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی خواتین ونگ نے مرکزی سرکار کے خلاف کل یہاں احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاج کی قیادت سابقہ رکن اسمبلی اور خواتین ونگ ریاستی صدر اندوپاوار کر رہی تھیں۔ اس میں شامل خواتین کارکنان نے الزام عائد کیاکہ مودی قیادت والی سرکار نوجوانوں، خواتین ، کسانوں اور سماج کے کمزور طبقہ جات کی آواز کو دبا رہی ہے۔ جہاں کہیں بھی جائز مطالبات ومسائل کے حق میں آواز بلند کی جارہی ہے ، وہاںانہیں دبانے کے لئے بھاجپا قیادت والی سرکار طرح طرح کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ کٹھوعہ میں فی میل ملٹی پرپرز ہیلتھ ورکرز پر بلااشتعال لاٹھی چارج کا ذکر کرتے ہوئے پاورا نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمت آمیز اور قابل مذمت ہے کہ بجائے ان کے دیرینہ مسائل سننے کے بجائے، خواتین پر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیاگیا، ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ۔مدھیہ پردیش میں پانچ معصوم کسانوں کو مارا گیا جس سے بھاجپا کی کسان مخالف پالیسی واضح ہوتی ہے۔ بھاجپا نے اقتدار میںآنے کے لئے کسانوں سے وعدے کئے تھے لیکن آج ان کی آواز کو دبانے کے لئے گولی کا استعمال ہورہاہے۔ احتجاج سے وندنہ مکھنوترہ، سنتوش شرما، ریتا کنوجیا ، رانی، نیتا، کانتہ ودیگران بھی خطاب کیا۔