ڈوڈہ ضلع کے خوبصورت مقامات حکومت کی نظروں سے اوجھل سِول سوسائٹی ممبران محکمہ سیاحت وحکام کی عدم توجہی پر بر ہم بھلیسہ ، ٹھاٹھری وبونجواہ ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا کیامطالبہ

اشتیاق ملک
گندوہ// قدرتی حسن سے مالا مگر حکومت کی عدم توجہی کا شکار ڈوڈہ ضلع کے بیشتر ایسے خوبصورت ودلکش مقامات موجود ہیں جن کو سیاحتی نقشہ پر لا کر نہ صرف علاقہ کی تعمیر وترقی ممکن ہوسکتی ہے بلکہ ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی حاصل ہوسکتا ہے تاہم محکمہ سیاحت کا دائرہ چند ہی علاقو ں محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ڈوڈہ ، ٹھاٹھری ، بھلیسہ وبونجواہ کے حسین وجمیل مقامات کو نظر انداز کیا ہے۔سیول سوسائٹی ممبران نے محکمہ سیاحت کی عدم توجہی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مےں ایسے درجنوں مقامات جنہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔راحت ویلفئر چیرمین غلام نبی وانی نے اڑان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار سیاحتی نقشہ کو فروغ دینے کی بلند بانگ دعوے کرتی ہے تاہم ضلع کے اہم مقامات محکمہ سیاحت کی نظر وں سے اوجھل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھلیسہ میں گاشر ٹاپ ، برمی، لاکھن دھار ، مشوڈ ، میہاڈ ، بال پدری ، ڈاگن و باچھ دھار جیسے خوبصور ت جگہیں ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ چیرمین کے کہا کہ ان مقامات سیاحتی نقشہ پر لانے سے جہاں علاقہ کی پسماندگی دورہوسکتی ہے وہیں سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو بھی روزگارمیسر ہوگا۔وہیں ایک اور سماجی کارکن ریاض احمد زرگر نے کہا کہ جہاں ڈوڈہ لا ل درمن خوبصورتی میں اپنی مثال آپ وہے وہیں چرالہ کی کانٹھی دھار وبھلیسہ کا بال پدری بھی کسی سے کم نہیں ہے۔علاقہ بونجوا ہ سے تعلق رکھنے والے اےک سماجی کارکن مشتاق احمد خان نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں دیوی گول سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے تاہم کشتواڑ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی عدم توجہی سے یہ علاقہ نظرانداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحت ترقی کی راہ میں ایک ریڑ ھ کی ہڈی کی مانند ہے جس سے جہاں تعمیر وترقی میں انقلاب آئے گا وہیں بے روزگاری بھی دور ہوگی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیو گول کو سیاحتی نقشہ پر لا جائے تاکہ عوا م کی دیرینہ مانگ پوری ہوسکتی ہے۔اےک طالب علم مہجور احمد ملک نے بتاےا کہ وہ پوسٹ گریجویٹ ہیں تاہم روزگار نہ ملنے کی وجہ سے کئی مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھلیسہ ڈیلپمنٹ اتھارٹی کا قیا م عمل میں لایا جاتا تو اس سے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوتا۔سیول سوسائٹی ممبران نے بھلیسہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مانگ کرتے ہوئے سرکار سے اپیل کی کہ بھلیسہ وبونجواہ کے خوبصورت مقامات کو مد نظر رکھتے بھلیسہ سیاحتی ترقیاتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ علاقہ کی ترقی وخوشحالی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے۔