عدالت عالیہ کی ہدائت پر کشتواڑ انتظامیہ نے سفیدہ درختوں کے کٹاﺅ کے احکامات صادر کئے

ذوالفقار علی
کشتواڑ //کشتواڑ میں روسی سفید ہ درختوں سے خارج ہونے والے روئی کے گالے ©”نظام تنفس©©©©©“کی بیماری میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ معصوم بچوں اور بزرگوں پر اس کے منفی اثرات سب سے زیادہ پڑ رہے ہیں ۔اس دوران ماہر ین طب نے مشوردیا ہے کہ احتیاطی تدابیر سے ©©”الرجی “اور سانس کی دیگر بیماریوں سے بچنے کی سخت ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق سرکاری پابندی کے باوجود ضلع کشتواڑ میںواردشدہ روسی ساخت کے سفیدہ درختوں کی بھر مار کی وجہ سے نکلنے والی روئی کے گالوں سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے جبکہ سانس اور الرجی کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو اہے ۔موسم میں خوشگوار تبدیلی رونماہونے کے ساتھ ساتھ ہی ہر ایک گھر ،سڑک ،چوراہے اور میدان میں اس ”سوکھے برف نما“شے کی وجہ سے سفید ہی سفید تہہ نظر آتی ہے اور یہ روئی کے گالے فضاءمیں تیرتے ہوئے نظر آتے ہیں اگر چہ کسی حد تک یہ گولے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کر تے ہےں اور موسم گرما میں برف کا احساس ہوتا ہے تاہم انسانی زندگی پر اسکے مفراثرات کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع کشتواڑ میں بھی روسی سفید ہ درختوں کے کٹاﺅ کے احکامات صادرکئے گئے ہیں ۔کشتواڑ میں مختلف جگہوں پر روسی درخت ہیں جن کی بولی لگائی ہے اور ایک ہفتہ کی اندر اندر ٹھیکیدار وںکو سفیدہ درختوں کے کٹاﺅکو کہا گیا۔