راہ ملن بس سروس 19مسافر آر پار گئے

پرتپال سنگھ
پونچھ // حدِ متارکہ پر شدید کشیدگی اور تقریباً روزانہ گولہ باری کے تبادلہ کے باوجود راہِ امن بس سروس پیر کے روز بھی حسبِ معمول جاری رہی ۔ پیر کے روز 19مسافر آر پار ہوئے جن میں سے 13 راﺅلاکوٹ سے یہاں پہنچے جبکہ پونچھ سے راﺅلا کوٹ جانے والے مسافروں کی تعداد 6تھی ۔ اطلاعات کے مطابق یہان سے اس طرف جانے والوں میں تمام پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے شہری تھے جو یہاں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے ہوئے تھے اور پرمٹ کی مدت پوری ہو نے پر واپس لوٹ رہے تھے ۔پا کستانی زیر انتظام کشمیر سے بھی 13مہمان یہاں پانے رشتہ داروں سے ملنے پہنچے ۔ان میں سے ایک محمد رشےد کا کہنا تھا مےں 1965 مےں وہ کنٹرول لائن کی اس طرف چلا گیا تھا اور اب 52سال واپس لوٹ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ پیر کے روز بھی منکوٹ سیکٹر بھارت اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہو تا رہا ۔