جموں سرینگر شاہراہ کی خستہ حالی پرمقامی طلباءکا احتجاج،ایک گھنٹے ٹریفک معطل سڑک کی مر مت اور میگڈم نہ بچھانے پر مظاہرین کا ایچ سی سی کمپنی کے خلاف نعرہ بازی

دانش محمد
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر وگن بانہال کے مقام آج مقامی سکولی طلباءنے شیر بی بی تا ناچلانہ سڑک کی خستہ حالت کو لیکر احتجاج کیا اور شاہراہ پر تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا۔ بعد میں پولیس کی مداخلت کے بعد طلباءنے اپنا احتجاج ختم کیا اور شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کر دیا گیا۔ مقامی احتجاجی طلباءکا الزم تھا کہ شیر بی بی ، وگن تا ناچلانہ جموں سرینگر شاہراہ پر جگہ جگہ پر کھڈے بنے ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے یہ پورہ علاقہ گردہ وغبار میں ڈوبا رہتا ہے ۔ ان کا الزم تھا کہ شاہراہ پر اس سیکٹر میں مر مت و فورلین کی تعمیر پر مامور کمپنی ہندوستان کنسٹر یکشن کمپنی (ایچ سی سی) اس سیکٹر میں سڑک کی مر مت پر کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور طلباءکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مظاہرین ایچ سی سی کمپنی کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے اور شاہراہ کی مر مت کا فوری مطالبہ کر رہے تھے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے اس سیکٹر میں آئے روز حادثات کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے اور بار بار کی گذرشات کے باوجود بھی سڑک کی مر مت پر کوئی بھی توجہ مرکوز نہیں کی جا رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گردے کی وجہ سے اس علاقے کے آس پاس میں رہائش لوگ بیماریوں میں مبتلاءہو رہے ہیں ۔ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او بانہال محمد افضل وانی دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے واقع پر پہنچے اور طلباءمظاہریں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے اس مطالبے کو ضلع حکام تک پہنچائے جائے گا اور کمپنی کو فوری طور پر سڑک کی مر مت کے لئے پابند بنانے کے لئے انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او کی یقین دہانی کے بعد مقامی طلباءنے اپنا احتجاج ختم کیا اور شاہراہ پر ٹریفک کو بعد میں چلنے کی اجازت دی گئی ۔ ان احتجاج کے دوران شاہراہ پر دونوں طرف سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھی اور بعد میں پولیس اور ٹریفک پولیس کو جام کھولنے میں کافی وقت لگ گیا ۔