اے آئی ایس ایف کے قومی صدرکا دورہ ڈوڈہ طلبا کی طرف سے والہانہ استقبال،سرکار طلباءمخالف:وشو جیت

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//آل انڈیاسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اکائی ڈوڈہ نے فیڈریشن کے قومی جنرل سیکرٹری کامریڈ ویشواجیت کمار کی وادی چناب آمد پر ا±ن کا والہانہ استقبال کیا ہے۔جنرل سیکرٹری کی جموں کشمیر آمد کے دوران ا±ن کی ڈوڈہ جانے کی خواہش تھی چونکہ اے۔ائی۔ایس۔ایف تحریک کو ڈوڈہ سے کافی مقبولیت ملی ہے ۔اس دوران ضلع اکائی ڈوڈہ نے میٹنگ منعقد کی۔ جس میں وشواجیت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں اس طلباءتحریک نے ترقی پائی ہے اسی طرز کی تحریک پوری ریاست میں درکار ہے۔کامریڈ وشواجیت نے ریاستی سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نئی بھرتی پالیسی کو عملا کر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ا±نہوں نے مزید خبردار کیا کہ ایک سروے سے ثابت ہوا کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری کا سنگین مسئلہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔جس کو مسلسل چیک کرنا ہو گا۔کامریڈ مکیش پریہار قومی کونسل ممبر نے جموں یونیورسٹی اور ریاستی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلباءکو پوری ریاست کے اندر مختلف طریقوں سے حراساں کر رہی ہے کبھی امتحانات میں تاخیرکی جاتی ہے تو کبھی امتحانات کو ملتوی اور بار بار امتحانی تاریخوں میں رد وبدل کیا جاتا ہے اور نتائج میں بھی تاخیر کی جاتی ہے۔ا±نہوں نے پوری ریاست کے طلباءوطالبات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں طلباءکی اس تحریک میں شامل ہو کر یکجا ہو جائیں تاکہ اپنے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ا±نہوں نے اتحادی سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ سرکار طلباءکے لئے بہت مایوس ک±ن ہے۔پریہار نے کہا کہ ریاست میں تعلیم کے لئے بجٹ کو دو گنا کیا جائے تاکہ معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے ۔دریں اثناءقومی جنرل سیکرٹری کو سال 2011.12/13 کے دوران بھوک ہڑتال و دیگر تاریخی لمحات کے بارے میں روبرو کرایا۔دیگران جو اس موقع پر موجود تھے۔پدما ناگراج ریاستی کونسل ممبر تلنگانہ، کامریڈ رانجانہ، نزہت اقبال، بپن پریہار، پنکج شرما، مظفر حسین، عابد زرگر، اسد اللہ خان شامل تھے۔