ڈوڈہ پولیس نے شراب کی38تھیلیاں ضبط کیں

اڑا ن نیوز
ڈوڈہ//ضلع پولیس ڈوڈہ کی جانب سے منشیات مخالف مہم کے تحت اتوار کے روز ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پ±ل ڈوڈہ کے مقام پر سب انسپکٹر اجے کمار انگوترہ کی قیادت اور ڈپٹی۔ایس۔پی ہیڈ کواٹر افتخار احمد کی نگرانی اور ایس۔ایس۔پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت پرناکہ لگایا اور تلاشی کے دوران شراب فروش س±ندر سنگھ ولد چونی لال ساکنہ گادی ضلع ڈوڈہ سے غیر قانونی شراب کی 38 تھیلیاں ضبط کی ہیں اور مجرم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ پولیس ڈوڈہ میں ایک ایف۔ائی۔آر نمبر 124/2017 U/S 48-A تحت ایکسائز ایکٹ درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔