ڈائٹ پونچھ میں اردو اور ہندی مضامین میں اساتذہ کیلئے تربیتی کورس

پونچھ//ضلع ادارہ برائے تعلیم وتربیت (DIET)پونچھ میں پانچ جون کو منعقدہونے والے اردو اور ہندی کورس پانچ دن تاخیرکے بعد ہفتہ کو شروع ہوا جس میں پونچھ کے تین تعلیمی زونوں پونچھ،ننگالی اور کنویاں زون کے 40اردو جبکہ چالیس ہی ہندی کے امیدواروں نے حصہ لیا۔ ملی جانکاری کے مطابق ایک سو امید واروں کی ضرورت تھی جبکہ محض اسی امیدوار ہی شرکت کرکے اپنے آپ کو آزما سکے ۔اس موقع پر نکہت چودھری لیکچرر اردو اور رام سنگھ لیکچرر ہندی اپنے اپنے زبان کے کارڈی نیٹرتھے ۔پریمہ کماری، ویجے گپتا، ارمیلا شرما،نے ہندی ریسورس پرسن جبکہ محمد جاویداور علی اکبر اردو ٹریننگ کورس کے ریسورس تھے۔ڈیٹ پرنسپل، وائس پرنسپل، ستپال شرما ،ایم پی شرما اور رومیش شرما نے بھی شرکا کو اردو اور ہندی کی افادیت اہمیت بارے جانکاری دی۔