چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے 192 رنز درکار

انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں انڈیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 191 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔

اس وقت کریز پر وراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک انڈیا نے 31 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ہیں۔

انڈیا کے جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما 12 رن بنا کر مورکل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد شیکھر دھوان نے کپتان کوہلی کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کی اور 128 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد 78 رنز بنا کر دھوان عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اوول میں کھیلے جا رہے اس میچ میں انڈیا کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ سودمند ثابت ہوا اور انھوں نے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 191 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

میچ جیتنے کی صورت میں انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔