وزیر اعلی کی تقریب میں میڈیا کے لئے ناقص انتظامات چناب ویلی جرنلسٹ ایسو سی سیشن نے انتظامیہ کے رویہ کی مذمت

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ میں میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میڈیا کے لئے کئے گئے ناقص انتظامات پر چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسیشن کے صدر نصیر احمد کھوڑا نے ضلع انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا صحافتی برادری کے تہیہ اختیار ش±دہ رویہ ناقابل قبول ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے گا۔کھوڑا نے کہا کہ ہر مرتبہ ضلع انتظامیہ میڈیا کے لئے ناقص انتظام رکھتی ہے۔اور یہ اب معمول سا بن چ±کا ہے کھو۔ڑا نے کہا کہ اگر ایسوسیشن کے کسی بھی رکن کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے وہ ا±س پر کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کریں گے۔ اور جمہوریت کا چوتھا ستون کہلانے والی صحافت کے اہلکاروں کے لئے غیر سنجیدہ رویہ قابل افسوس ہے۔وزیر اعلیٰ و دیگر وزراءکی آمد پر صحافتی برادری نے ا±ن کے سامنے احتجاج بھی درج کروایا۔صحافیوں نے انتظامات پر اعتراض جتایا۔سنئیر صحافی اشتیاق احمد دیو نے بھی انتظامیہ کی طرف سے میڈیا کے لئے نامکمل انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر مرتبہ انتظامیہ کی طرف سے چوک ہو جاتی ہے اور یہ جان بوجھ کر کیا جاتا ہے۔اور تو اور خود انتظامیہ کو اپنے آفیسران پر اعتماد نہ ہے اور دوسری جگہوں سے افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جو افسوس ناک امر ہے۔ایک طرف جہاں میڈیا کو سماج کا اہم انگ مانا جاتا ہے لیکن جب ا±ن کے بارے میں کوئی سوال آتا ہے تو انتظامیہ ہاتھ کھڑے کر دیتی ہے اور یہ بے ر±خی ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔اور یہ آج کا واقعہ کوئی نیا نہ ہے بلکہ ماضی میں بھی جب بھی کوئی بڑی شخصیت کی آمد ہوتی ہے تب تب میڈیا کے لئے غیر مناسب انتظامات کئے جاتے ہیں اور ایک صحافی کو اپنا کام انجام دینے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔