ماہ رمضان میں بھی بجلی کٹوتی افسوس کن نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ مستعفی ہوجائیں:شریف خان

اڑان نیوز
پونچھ//نیشنل پینتھرز پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری پونچھ راجہ محمد شریف خان نے ماہ رمضان میں بھی غیراعلاینہ طویل بجلی کٹوتی پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ جن کے پاس وزارت ِ بجلی کا بھی قلمدان ہے سے کہا ہے کہ وہ مستعفیٰ ہوجائیں کیونکہ وہ اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں۔میڈیا افراد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں سرکار نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔دور دراز علاقاجات کی غریب عوام کو سحری اور افطاری کے وقت بجلی نہیں ملنے کی وجہ سے تراویح پڑھنے میں اور خدا کی عبادت کرنے میں بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مانگ کی ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی بند کی جائے۔پارٹی کارکن سہیل جعفری ،جوگیندر سنگھ، آسم خان ،سرجیت سنگھ کوچھڑ، سجاد کاضی، گوروپریت سنگھ، منظور حسین ، محمد ر فیق، راجہ محمد عرفان بھی موجود تھے۔