قاضی گنڈ میں جنگجوﺅں کی فورسز پر فائرئنگ، شہری زخمی

ہلال شاہ
قاضی گنڈ//قاضی گنڈ میں جنگجوﺅں کی فائرنگ کے واقع میں ایک عام شہری زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جنگجووﺅں نے ویسو کے نزدیک سنیچر صبح قریباََ05:00بجے فورسز کی گاڑی پر گولیاں چلائیں تاہم گولیاں فورسز گاڑی کے بجائے وہاں سے گذر رہی ایٹوس نامی گاڑی زیر نمبرJK02BJ 6600پر جالگیں جس کے سبب گاڑی میں سوارعارف مینو ولد غلام قادر ساکنہ بخشی آباد اننت ناگ زخمی ہوا ہے۔گولیاں اُن کے پیٹ میں لگی ہے اور اُس سے علاج معالجہ کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔مذکورہ شہری بانہال میں ایک نجی کمپنی میں کام کر رہا ہے۔پولیس نے جائے موقع پر گولیوں کے 20خالی کھوکے بر آمد کئے ہیں ۔ واقع کے فوراََ بعد فوج،سی آر پی ایف و پولیس نے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، ،جبکہ جموں سرینگر شاہراہ پر بھی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔واضح رہے رواں مہینے کی03تاریخ کو جنگجوں نے ٹول پوسٹ کے نزدیک آرمی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 02اہلکارہلاک اور04دیگر زخمی ہوئے تھے ۔