بھدرواہ کے پہاڑوں پر تازہ برفباری

ماجد ملک
بھدرواہ // جون کے اس ماہ میں جہاں پورے ملک اور ریاست میں گرمی کی شدید لہر ہے اور لوگ گرمی سے پریشان حال ہیں وہیں خطہ چناب کے بھدرواہ علاقے کے بالائی علاقوں میں سنیچر وار کی شام کو ہلکی برف باری ہوئی جس کی وجہ سے بھدرواہ قصبہ میں موسم شدید سرد ہو گیا ہے اور لوگوں نے سردی سے بچنے کے لئے ایک مرتبہ پھر گرم کپڑے پہن لئے ہیں ۔کچھ دنوں سے مسلسل بھدرواہ قصبہ میں بارش ہو رہی تھی اور موسم ٹھنڈا تھا لیکن آج جب قصبہ بھدرواہ میں ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہوئی تو وہیں بھدرواہ کے کیلاش ، سیوج دھار ، گلڈنڈا ، سن بائی وغیرہ میں ہلکی برف باری ہوئی ۔ بھدرواہ جموں خطہ میں واحد ایک ایسا سیاحتی مقام ہے جہاں جون اور جولائی کے ماہ میں بھی پہاڑوں پر برف باری ہوتی رہتی ہے اور موسم سرد ہی رہتا ہے ۔