انشن واڑون میںبی ایس این ایل سروس کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان

ذوالفقار علی
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے انشن واڑوان میں پچھلے کئی برسوں سے بی ایس این ایل ٹاور بنا ہوا ہے لیکن صارفین کے لئے بے کار ثابت ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مواصلاتی نظام کی عد دستیابی سے پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔حکومت کی جانب سے بی ایس این ایل ٹاور لگاکرشہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بی ایس این ایل کی سروس کو بہتربنا نے کے دعوے کئے گئے لیکن انشن واڑوان میں بی ایس این ایل کی خدمات کو دیکھ کر بخوبی انداز لگایا جاسکتا ہے یہ دعوے کتنا سود مند ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق بی ایس این ایل کی ٹاور نصب ہونے کے باجود چالو نہیں ہے جس کی وجہ سے ترقی کے اس دور میں بھی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی مشکلات سے دوچار ہے۔ واڑون کی عوام نے ریاست کے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ساتھ مرکزی ٹیلی کام وزیرسے اپیل کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر واڑوان میں مواصلاتی نظام کو یقینی بنا ےا جائے ۔