ڈی سی پونچھ طارق زرگر کا دورہ مینڈھر ضلع وتحصیل افسران کے ساتھ میٹنگ کی

قمر عباس کیانی
مینڈھر //مینڈھرمیں ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ طارق احمد زرگر نے ضلع و تحصیل افسران سے میٹنگ کی جس میں تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ ہر محکمہ کے آفیسر نے اپنے اپنے کاموں کی تفصیل دی ۔سب کو سننے کے بعد ڈی سی موصوف نے افسران سے کہا جو کام آپ نے بتائے ہیں، ان پر وہ ایک ہفتہ کے بعد زمینی سطح پر صورتحال کو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہرہفتہ کاموں اور سکیموں کا جائزہ لے گیںجہاں بھی کوتاہی ملے گی بخشا نہیں جائے گا اسکے بعد منی سیکٹر یٹ کی ادھوری عمارت کا جائزہ لیا ۔مینڈھرہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کاکام دیکھ کر واپس پونچھ روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد طارق احمد زرگر کا یہ پہلا دورہ مینڈھرتھا۔