پونچھ ضلع کے مختلف علاقوں میں ، ژالہ باری اور جنگلی جانوروں کا قہر! فصلیں اور پھلدار درختوں کو بھاری نقصان پہنچا،متاثرین پریشان حال

پرتپال سنگھ
پونچھ// پونچھ ضلع کے دور دراز علاقہ جات کی عوام کا زیادہ انحصار کھےتی باڑی ہے ، کسان ہربرس سخت محنت ولگن کرتے ہیں تاکہ اچھی پیداوار ہولےکن ہربس کسی نہ کسی وجہ سے کسانوں کی محنت پر پانی پھرجاتاہے۔ایک طرف ژالہ باری نے فصلوں کو نقصان پہنچا وہیں پھلدار درختوں پرجو مےوہ ہے ،اس کو جنگلی جانور کھاجاتے ہےں ۔ضلع کے مختلف علاقہ جات جن مےں منڈی ، لورن ساوجےاں،گگڑےاں،ڈنو گاﺅں ،بےدار بلنوئی ،برا چھڑ،چھےلا ٹھانگری ،عظم آباد،راج پورہ وغےر ہ کے لوگوں کی شکاےت ہے کہ محکمہ وائڈ لائف کی ےہ ذمہ داری بنتی ہے وہ جنگلی جانوروں سے فصل کو بچائےں لیکن ایسا نہ ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی باشندہ امےر دےن نے کہا کہ ان کے 22سےب کے درخت تھے جوان کی گزر بسر کااہم ذریعہ ہے لےکن جنگلی جانوروں کی وجہ سے درختوں پر اےک بھی سےب نہےں رہا ۔ےہی حال پورے علاقے مےں ہے ۔اخروٹ،سےب اور دوسرے پھلوں کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے اور محکمہ وائڈ لائف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔انہوںنے کہا اس محکمے کے لوگ اسی طرح تنخواہ لےتے ہےںاس محکمے کو ختم کردےنا چاہئے اگر کسی جنگلی جانور کو ہم مارتے ہےں اس پر بھی کےس ہوجا تا ہے محکمہ بھی اپنی ذمہ داری سے غافل ہے ۔اس غفلت مےں ان علاقاجات کی عوام جوکہ دبی کچلی عوام ہے اس کا پرسان حال کوئی نہےں ہے ۔ یاد رہے کہ تحصےل منڈی کے مختلف علاقہ جات کی عوام کی فصلوں کا ژالہ باری سے کافی نقصان پہنچا ہے جس پر معاوضے کی مانگ کی جارہی ہے ۔