سوسائٹی ممبران کا بھلیسہ میں اجلاس منعقد علاقہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے کل جماعتی متحدہ محاذ کا قیام عمل میں لایا

اشتیا ق ملک
گندوہ//بھلیسہ کی تعمیر وترقی و علاقہ کے مختلف مسائل ابھارنے کے لئے سیول سوسائٹی ممبران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کل جماعتی متحدہ محاذ کا قیام عمل میں لایا گیاجس دوران کانگریس ، نیشنل کانفرنس وپی ڈی پی سے وابستہ کارکنان کی ایک باڈی تشکیل دی گئی۔صدر مقام گندوہ میں سابق سرپنچ جکیاس فیروز دین ملک کی قیادت میں منعقد اجلاس میں بااتفاق رائے بلاک صدر نیشنل کانفرنس پنگل محمد حنیف ملک کو ےونائٹڈ فرنٹ کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ بلونت سنگھ ریلہ ، نذیر احمد کچلو چلی بالا و چوہدری حاکم دین جلو نائب صدور، وہیںر نجیت سنگھ رانا کالجگاسر ، علی محمد ماگرے گوالو، لیاقت علی شیخ تیندلہ ، ریاض احمد گنائی ہانو ، کرشن لال گندوہ کو جنرل سیکریٹریز، امرچند شرما گواڑی ، یاسر خان سمائی ، عاشق حسین شیخ گڑیکھڑا ، رنجیت سنگھ ترتھلو ، طالب حسین چوہدری بھنگروومحمد عباس خان مجبوری سنوارہ آر گنائزر، شا ہ محمد میر بھرتی ، جگجیت سنگھ چلی، تاج محمد چنمپل، نور حسین امرئی ، دین محمد کتالہ ،مہندر سنگھ ڈھوسہ ، محمد اقبال شیخ پولئی ، گل محمد چانٹی ، سجاد احمد ملک تلوگڑہ و اختر حسین ملک چالر کو پبلسٹی سیکریٹری نامزد کیا گیا ۔ دریں اثناءاجلاس کے دوران بھلیسہ کے ہر گاﺅں سے اےک فرد کو فرنٹ کا ممبر بنایا گیا ۔اس موقع پر بو لتے ہوئے متحدہ محاذ میں شامل عہدیداران وممبران نے کہا کہ وہ علاقائی ، سیاسی ، مذہبی وذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر بھلیسہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے اےک آواز بلند کریں گے۔ اجلاس میں اوم پرکاش پریہار ، محمد عباس راتھر ، الطاف حسین ملک ، یونس رشید ملک نے بھی شرکت کی اور نئی تشکیل دی گئی باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ وہ اتفاق و اتحاد کے ساتھ علاقہ کے مسائل ارباب اقتدار تک پہنچائےں گے۔