سرکارعوام کو بہتر بنیادی خدمات بہم پہنچانے کےلئے کوشاں شیام چوہدری نے اودھم پور میں عوامی مشکلات کا جائزہ لیا

اڑان نیوز
اودھم پور//صحت عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لعل چوہدری نے کہا ہے کہ سرکار ریاستی عوام کو بہتر بنیادی خدمات بہم پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔کل عوامی مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی میٹنگ میں وزیر نے اِن خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحتِ عامہ زمینی سطح پر اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تن دہی سے کام کررہا ہے اور عوام کو تمام لازمی خدمات بہم پہنچائی جارہی ہے۔بعد میں وزیر نے مودی فیسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مختلف مرکزی سکیموں کو اُجاگر کیا اور عوام کو اِن سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔