راجوری میں 2سڑک حادثات، خاتون ہلاک ایس ڈی ایم کالاکوٹ، اہلیہ و تین بچوں سمیت 6افراد زخمی

نثار خان
تھنہ منڈی //راجوری ضلع میں اتوار کے روز پیش آئے دو سڑک حادثات میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 6مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایس ڈی ایم کالاکوٹ اور ان کی اہلیہ اور3بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھنہ منڈی سے راجوری جارہی ایک بلیرو زیر نمبرJK11A-3351کوکانگڑھ کس کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ایس ڈی ایم کالاکوٹ و ان کے کنبہ کے 6افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگ وہاں پہنچے جن کی مدد سے زخمیوں کو ضلع اسپتال راجوری پہنچایاگیا۔ زخمیوں میں ایس ڈی ایم کالاکوٹ خالد حسین (45سال (ولد محمد حنیف، ان کی اہلیہ لطیفہ بانو (40سال )ساکنان کالاکوٹ، اشفاق احمد(11سال ) ولد خالدحسین، اسما¿(14سال ) دختر خالدحسین،سائمہ کوثر (16سال ) دختر خالدحسین اورڈرائیور ظہیر احمد(40سال )ولد محمد یوسف شامل ہیں۔ایس ڈی ایم خالد حسین ،ان کی اہلیہ اورڈرائیور کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال جموں ریفر کر دیاگیاہے ۔ دریں اثناءایک اور حادثہ میں تیزر فتارنامعلوم موٹرسائیکل نے ایک خاتون کو کچل ڈالا۔عینی شاہدین کے مطابق اجیت کمار ساکنہ سسال گراتی اپنی اہلیہ اوشا دیوی کو ڈاکٹر کو دکھا کر راجوری چوک سے گذر رہا تھا ، کہ ایک نا معلوم تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر اوشا دیوی کو شدید زخمی کر دیا۔اس ضلع ہسپتال راجوری لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ پولیس نے مذکورہ حادثات کی نسبت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے خاتون کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حادثہ کے ذمہ دار موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ اعلیٰ انتظامیہ و پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ آخری اطلاعات لنے تک احتجاج جا ری تھا ۔