ا مرکزی جامع مسجد بھدرواہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ پہلے مرحلے میں مساجد کے آس پاس کے مکانات کو حاصل کیا جائے گا

ماجد ملک
بھدرواہ //خطہ چناب کی تاریخ میں بھدرواہ کی مرکزی جامع مسجد کا شمار سب سے قدیم مساجد میں ہوتا ہے ، کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے مطابق مسجد کے آس پاس کے گھروں اور زمین کو خریدا جائے گا جس کے بعد توسیع کت منصوبہ پر عمل در آمد ہو گا ۔ اس سلسلہ میں انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی جانب سے بنک میں ایک ا کاﺅنٹ بھی کھولا گیا ہے اور مقامی لوگوں سے مدد کی مانگ کی گئی ہے ۔ انجمن اسلامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد توسیع کا کام شروع کیا جائے گا ۔ انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز احمد شیخ نے” اڑان“ کو بتایا کہ بہت جلد بھدرواہ کی مرکزی جامع مسجد کی توسیع کا کام شروع کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں انہوں نے ایک اپیل بھی جا ری کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جے اینڈ کے بنک میں ا یک اکاﺅنٹ کھولا گیا ہے جس میں لوگ مسجد کی توسیع کے کے لئے رقم جمع کر واسکتے ہیں یا تو پھر انجمن اسلامیہ کے پاس براہ راست جمع کرواسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جامع مسجد کی توسیع کرنا ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے اور اس کے لئے سب سے پہلے آس پاس کی زمین درکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ بھی مسجد کی توسیع کے لئے زمین دینے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی عوام کی جانب سے مدد کی جائے گی اتنی ہی جلد کام شروع کی جائے گا ۔انہوں نے بھدرواہ کی عوام کو یقین دلایا کہ بھدرواہ کی جامع مسجد توسیع کے بعد بھی خطہ چناب کی ہی نہیں بلکہ ریاست کی خوبصورت ترین مساجد میں سے ہوگی ۔