اے آئی ایس ایف نے قومی جنرل سےکریٹری کیا والہانہ استقبال

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ // آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی جنرل سکرٹری کی جموں آمد پر ا±ن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طلباءیونین کے قومی جنرل سکرٹری ویشواجیت کمار نے کہا طلباءبرادری کی تحریک کو مضبوط بنانا وقت کی اہم مانگ ہے۔ا±نہوں نے مزید بتایا کہ 15 جولائی سے کنیا کماری تامل ناڈو تا حسینوالا پنجاب تک لمبے مارچ کا اہتمام کیا جا رہا ہے کمار نے کہا ایک ماہ کے طویل مارچ سے قبل 15 جون کو پورے ملک میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔قومی جنرل سیکرٹری نے مرکزی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان دِنوں مرکزی سرکار طلباءیونین کے اصلی مقصد کو منتشر کرنے کے لئے مذہب کے نام پر تقسیم کرکے ا±ن کو تعلیم سے ج±ڑے مسائل کو اجاگر کرنے کی جد وجہد کے بجائے دیگر بے بنیاد مسائل میں ا±لجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس موقع پر ریاستی کونسل ممبر کامریڈ پنکج شرما اور سنجے کوتوال و ضلع کونسل ممبر جموں، ڈوڈہ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔جس میں جموں صدر رنبیر بندرال، اے۔ائی۔وائی۔ایف۔ممبر سدھیر کوتوال،رحمان ،ویکاس ،کفایت اور موہت بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔جبکہ فیڈریشن کے قومی کونسل ممبر و سابقہ ضلع صدر ڈوڈہ مکیش پریہار نے بھی قومی جنرل سیکرٹری کی جموں آمد پر ا±ن کا والہانہ استقبال کیا۔