شابن باس کے مقام پیٹرول سے لدا ٹینکر حادثہ کا شکار، ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی

دانش وانی
بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے قریب شابن باس میں ایک پیٹرول ٹینکر سڑک سے لڑھک کر نالہ بشلڑی میں جا گرا جس کے دوران اس مین آگ لگ گئی ۔ اس حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیو ر سمیت دو افرادمعجزاتی طور پر زندہ بچ گئے تاہم وہ شدید زخمی ہو گئے۔انہیں بانہال ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد سرینگر مزید علاج کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا ایک پیڑول سے لدا ٹینکر نمبر JK02Ao-4112 شاہراہ پر شابن باس کے قریب سڑک سے لڑھک کر نالے میں جاگر ا۔ حادثے کے فوری بعد اس پیٹرول ٹینکر نے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ڈرائیور اور اس کے ساتھ سوارایک اور شخص گاڑی سے باہر گر گئے جس کی وجہ سے معجزاتی طور پر وہ بچ گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں سوار جلال الدین تین بار پانی میں کودا لیکن اُس کے جسم پر لگی آگ بجھ نہیں رہی تھی ۔پیڑول ٹینکر میں موجود پیڑول کے آگ پکڑنے کے بعد نالے میں اونچے شعلے اور گھنا دھواں خوفناک منظر پیش کر نے لگا۔ پولیس ، فائر سروس اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگ بھی جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے او ر زخمیوں کو نکال کر بانہال ہسپتال پہنچایا ۔ ان زخمیوں کی شناخت ڈرائیور وشال سنگھ ولد مان سنگھ ساکنہ سمرولی اودہم پور ، اور ایک مقامی شخص جلال احمد ولد غلام نبی وانی ساکنہ شیر بی بی کے طور پر ہوئیہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کے جسم پر جھلس جانے کی وجہ سے بھی زخم آئے ہیں ۔شاہدین کے مطابق پیڑول کے پانی میں بہہ جانے سے نالے کے پانی تک نے بھی آگ پکڑ لی تھی جس کی وجہ سے پانی میں موجود مچھلیاں بھی کود رہی تھی جو کہ وہاں موجودلوگوں کے لئے توجہ کا مرکز بن گئی ۔ پولیس نے اس معاملے میں بانہال تھانہ میں ایک کیس درج کر کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔