’خطہ چناب سیاسی انتقام گیری کا شکار©‘ کانگریس قانون سازیہ ارکان کا الزام،وزیر اعلی کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان

اڑان نیوز
ڈوڈہ// کانگریس کے موجودہ وسابق قانون سازیہ اراکان نے ڈوڈہ میں وزیر اعلی کی جانب سے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے سے بائےکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے خطہ چناب کو سیاسی انتقام گیری پر نظر نداز کیا۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایم ایل اے اندروال غلا م محمد سروڑی ، ایم ایل سی وضلع صدر نریش کمار گپتا ، ایم ایل سی شام لال بھگت ، سابق وزرائمحمد شریف نیاز، عبدالمجید وانی و سابق ایم اےل اے اشوک کمار نے وزیر اعلی کی رسم افتتاحی تقریب کا بائےکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ مےڈکل کالج ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں یوپی اے حکومت میں غلام نبی آزاد نے ریاست جموں وکشمیر میں منظوری دی تھی جن کے لئے رقم بھی واگذار کی تھی تاہم بی جے پی وپی ڈی پی حکومت وجود میں آتے ہی دیگر کالجوں پر کام شروع کیا گیا جبکہ ڈوڈہ میڈیکل کالج کو نظر انداز کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ خطہ چناب کو موجودہ حکومت نے سیاسی رسا کشی کی بناءپر ہر سطح پر نظر انداز کیا ہے۔کانگریس رہنماﺅں نے الزام لگایا کہ موجودہ سرکار خطہ چناب میں ہر سیکٹر میں ناکام ہوئی ہے چاہئے بجلی کی فراہمی ہو ےا سڑک رابطوں کی مرمت، کالجوں کی تعمیر ہو ےا بہتر طبی سہولیات مہیا کرنے غرض چناب ویلی میں سرکا ر نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے وزیر اعلی تقریب میں شامل کا بائےکاٹ کیا۔